ابنا: علی اکبر صالحی نے آج افغان وزیر خارجہ زلمی رسول سے بھی ملاقات کی۔ ایران اور افغانستان کے وزرا خارجہ نے دونوں ملکوں کی چار مشترکہ کمیٹیوں کے مفاہمتی نوٹ کا بھی جائزہ لیا جو ان کمیٹیوں نے منگل کے دن تیار کیا تھا۔ اس مفاہمتی نوٹ میں سیاسی اقتصادی اور سفارتی تعاون پر زور دیا گيا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور افغانستان کے وزرا خارجہ نے باہمی تعاون کے مفاہمتی نوٹ پر دستخط کئے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی ایران اور افغانستان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کرنے کابل گئے ہیں۔
.....
/169